سینیٹ کا اجلاس یکم جون کو طلب

Senate

Senate

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سینیٹ کا اجلاس یکم جون کو شام ساڑھے چھ بجے طلب کر لیا گیا۔ قائمقام صدر نیر حسین بخاری نے آئین کے آرٹیکل چون کی شق ون کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایوان بالا کا اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا ہے۔ اجلاس جمعہ کی شام ساڑھے چھ بجے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں ہوگا۔ سینیٹ کا یہ بیاسیواں اجلاس ہوگا۔

یکم جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ ایوان زیریں کی منظوری کے بعد ایوان بالا بجٹ کی منظوری دے گا۔