شہبازشریف نے کراچی کی دواساز کمپنی کہہ کرتعصب برتا،شازیہ مری

shazia marri

shazia marri

وزیر اطلاعات سندھ شازیہ مری نے کہا ہے شہبازشریف ادویہ اسکینڈل میں حمزہ شہباز اورافضل کھوکھر کو سامنے لائیں جن کی نگرانی میں الفلاح انڈسٹری بغیر لائسنس کام کررہی ہے ۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا شہباز شریف نے کراچی کی دوا ساز کمپنی کہہ کرتعصبانہ سوچ کی عکاسی کی، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب میں دواساز کمپنی کے خلاف کارروائی شہباز شریف نے نہیں رحمان ملک کی ہدایت پرایف آئی اے نے کی ۔ ان کا کہنا تھا ادویہ کا معاملہ دوماہ سے جاری ہے شہباز شریف نے لب کشائی کی بھی تو غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔