فضل الرحمان کی چوہدری نثار سے ملاقات

nisar fazal

nisar fazal

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان پارلیمنٹ کے ممکنہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی اور بیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی ایک دوسرے نے اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔ دونوں رہنماوں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن کو متفقہ کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ حکومت کو جلد سے جلد نئے انتخابات پر مجبور کیا جاسکے۔