شہباز شریف اچانک میٹرو بس پراجیکٹ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) لاھور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا میٹرو بس پر اجیکٹ کا اچانک دورہ کیا اور پراجیکٹ کے مختلف سیکشنز پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی بغیر سیکیورٹی اور پروٹوکول پہنچے۔ انہوں نے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔شہبازشریف نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی تکلیف جلد خوشی میں تبدیل ہو گی۔ افتتاح کے بعد چند روز تک میٹرو بس فری چلے گی۔ وزیر اعلی شہبازشریف نے کلمہ چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اعلی اور پراجیکٹ کے مختلف سیکشنز پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔