کراچی : جہاز کے انجن میں آتشزدگی، پرواز کو روک لیا گیا

PIA

PIA

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو ٹیک آف سے پہلے روک لیا گیا ۔پی آئی اے کے جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پرواز کو ٹیک آف سے پہلے روک دیا گیا ۔جہاز میں ارکان اسمبلی چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجودتھیں تاہم بعدازاں تمام شخصیات کو باحفاظت جہاز سے نکال لیا گیا اور بعض کو دوسرے جہاز منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

ادھر وزیر دفاع نوید قمر نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایم ڈی پی آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔