شہدائے کربلا کا چہلم،جلوسوں کی حفاظت کیلیے سخت انتظامات

chehlum

chehlum

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں عزا داروں کے ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں۔جلوسوں کے راستوں اور اہم شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ نماز ظہرین کے بعد دوبارہ سے یہ جلوس اپنی منزل کی جانب روانہ ۔    کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو ا جو نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا حسینیہ امام بارگاہ شاہ خراساں پر ختم ہو گا۔  لاہور میں چہلم کا مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد ہوا۔ جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا۔ پشاورمیں چہلم کامرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ اخون آبادسے برآمدہوا۔ ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔