شہر بانو

Shrine of Shahr Banu AS

Shrine of Shahr Banu AS

شہر بانو ایک ایرانی قیدی لڑکی تھیں۔ یہ ایران کے بادشاہ یزدگرد کی بیٹی تھیں۔ خلیفہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں عربوں کے ساتھ جنگوں میں یہ قیدی ہو گئی تھیں۔

مال غنیمت اور قیدیوں کے ساتھ انھیں ایران سے مدینہ لایا گیا۔ حضرت عمررضی اللہ عنہ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مشورہ سے ان کے احترام کو قائم رکھا اور انھیں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بیٹے امام حسین علیہ السلام کو دے دیا گیا جنہوں نے ان سے شادی کر لی اور ان کی کوکھ سے امام زین العابدین علیہ السلام پیدا ہوئے۔

بعض روایات کے مطابق اس شادی میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے اس شادی کے کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس شادی سے عرب اور عجم یعنی عرب اور ایران کے درمیان وہ خلیج کو کم ہوئی جو ان دونوں کے مابین جنگوں کی وجہ سے پیدا ہو گئی تھی۔