سہیل احمد

Sohail Ahmed

Sohail Ahmed

سہیل احمد اصل نام: سہیل اصغر ایک پاکستانی مزاح کار، اور سٹیج اور ٹیوی اداکار ہیں۔ سٹیج ڈراموں کے مداح سہیل احمد کو ایک مزاح کار کے طور پر جانتے ہیں۔

سہیل احمد کی بنیادی وج شہرت لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ سٹیج ڈرامے ہیں۔ سہیل احمد برجستہ مکالموں کی ادائیگی میں نام رکھتے ہیں۔ سٹیج ڈراموں میں زنانہ رقص کے بیباک ناقد ہیں اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کے انہوں نے خواتین رقاصاں اور ان کی تنظیم پر انتظامیہ کے چھاپوں میں اس کی مدد کی ہے۔

سٹیج ڈراموں کے مداح سہیل احمد کو ایک مزاح کار کے طور پر جانتے ہیں تاہم ان کا ٹیوی پر بیشتر کام سنجیدہ نوعیت کا ہے خصوصا پاکستان ٹیلی وژن پر زیادہ تر سنجیدہ اور منفی کرداروں میں نظر آئے ہیں۔ اس سلسلے میں بھی انہوں نے متنوع کرداروں میں طبع آزمائی کی ہے جن میں ایک کرائے کے قاتل سے لیکر جاگیر دار تک کے کردار شامل ہیں۔