شہزادہ نائف کے انتقال پر امریکی وفد کا سعودی عرب کا دورہ

U S delegation

U S delegation

ریاض: (جیو ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ نائف کے انتقال پرامریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا سمیت سیکورٹی حکام نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ امریکی وفد نے سعودی عرب پہنچ کر امریکی صدر بارک اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے شہزادہ نائف کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفد کی قیادت امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کررہے تھے جبکہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر رابرٹ موئلرسمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔

امریکی حکام نے سعودی عرب کے نئے ولی عہد اوروزیر دفاع شہزادہ سلمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سعودی عرب سے مضبوط اور گہرے تعلقات چاہتا ہے اور دونوں ملک مل کر القاعدہ کے خلاف جنگ میں تعاون کرتے رہیں گے۔ اس سے پہلے پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔