شہزادہ ہیری کرسمس افغانستان میں منائیں گے

 Prince Harry

Prince Harry

افغانستان (جیوڈیسک)برطانوی شہزادہ ہیری رواں سال کرسمس افغانستان میں منائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 28سالہ شہرزادہ ہیری جو جنگ زدہ ملک میں بطور اپاجی ہیلی کاپٹر پائلٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ 2013 کے شروع تک افغانستان میں ہی تعینات رہیںگے۔

اس دوران شاید وہ گزشتہ پانچ سالوں میں دوسری مرتبہ کرسمس تقریبات اپنے خاندان کے ساتھ منانے سے محروم رہیںگے۔ 2007 میں بھی وہ افغانستان میں تعینات تھے جس کی وجہ سے کرسمس کی تقریبات برطانیہ میں منا سکے تھے۔ وہ ستمبر کے اوائل سے افغانستان میں تعینات ہیں۔