شہزادی ڈیانا کی بلٹ پروف گاڑی نیلام کے لیے پیش

Princess Diana Car

Princess Diana Car

پہلے دورہ امریکا کے دوران شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی بلٹ پروف رولز رائس گاڑی نیلام کی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ گاڑی بارہ لاکھ ڈالر تک فروخت ہو گی۔

رولز رائس سلور شیڈو برطانوی سفارتخانے نے انیس سو اناسی میں خریدی تھی۔ اس گاڑی کو بلٹ پروف اور گرنیڈ حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے میں تین برس اور دو لاکھ ڈالر لگے جب شہزادہ چارلس سے شادی کے بعد شہزادی ڈیانا پہلی بار نومبر انیس سو پچاسی میں امریکا گئیں تو یہ گاڑی انکے استعمال میں رہی۔ گاڑی کو شہزادی ڈیانا کے دورے کی ستائیسویں سالگرہ کے موقع پر شکاگو میں نو نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔