حفاظتی انتظامات بہتر نہ ہوتے تو ہلاکتیں زیادہ ہوتیں ، صدر اوباما

President Obama

President Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سینڈی سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، آئندہ دو سے تین دن میں معمولات بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

صدر اوباما نے نیو جرسی میں سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ حالیہ سمندری طوفان سے چار ریاستیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں جن میں نیو جرسی سر فہرست ہے۔

حفاظتی انتظامات بہتر نہ ہوتے تو ہلاکتیں زیادہ ہوتیں۔ نیو جرسی میں بجلی کا نظام آج بحال کر دیا جائے گا۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ان کی پہلی ترجیح متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا، ادویات اور پانی کی فراہمی ہے۔