شہید بینظیر بھٹو کی 5 ویں برسی آج منائی جائے گی

Shaheed Benazir Bhutto

Shaheed Benazir Bhutto

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پانچویں برسی آج انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی۔ سندھ اور بلوچستان میں عام تعطیل ہوگی۔ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ان کے مزار کے ساتھ گراؤنڈ میں ہو گی۔

صبح نو بجے ہونے والی اس تقریب میں صدر آصف زرداری، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شرکت کرے گی۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے۔

بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر دوہزار سات کو لیاقت باغ میں جلسہ کے بعد شہید کر دیا گیا تھا۔ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔