شیخوپورہ: سکول وین میں آگ لگنے سے 5 خاتون ٹیچر،1 بچہ جاں بحق

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ: (جیو ڈیسک) سکول وین میں آگ لگنے سے پانچ خواتین ٹیچر اور ایک بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

سکول وین مانوالہ سے ٹیچرز اور بچوں کو لے کر فاروق آباد کی جانب جا رہی تھی کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے پانچ خواتین ٹیچر اور ایک بچہ گاڑی کے اندر ہی جھلس کر جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت تین افراد کو علاقہ مکینوں نے بچا لیا، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وین میں سوار افراد کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔