مسلم لیگ نے حکومت کے خلاف احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا

Muslim League

Muslim League

پاکستان : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن نے توہین عدالت کیس میں احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ لانگ مارچ سے قبل مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کی قیادت پارٹی کے مرکزی قائدین کریں گے۔ میاں نواز شریف نے ریلیوں کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی رہنماں سے رابطے شروع کر دیے۔ ن لیگ کے مطابق پہلی احتجاجی ریلی 4 مئی کو ٹیکسلا میں ہو گی جس سے میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔ دوسری ریلی 7 مئی کو گوجرانوالہ، 8 مئی کو بہاولپور اور سرگودھا، 10 مئی کو راولپنڈی اور ملتان، 11 مئی کو سیالکوٹ اور 12مئی کو گجرات میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جبکہ دوسرے صوبوں میں احتجاجی ریلیوں کی تاریخوں کا شیڈول متعلقہ تنظیموں کی مشاورت سے طے ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے مطابق لانگ مارچ سے قبل احتجاجی ریلیوں کے سلسلے کا آخری احتجاج لاہور میں ہو گا۔