شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 23دسمبر کو مینار پاکستان پر شاندار استقبال کیا جائیگا

گجرات (جی پی آئی) عالم اسلام کی عظیم شخصیت قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 23دسمبر کو مینار پاکستان پر شاندار استقبال کیا جائیگا ، جس میں پاکستان بھر کے لاکھوں شہری شریک ہونگے اور قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان کو عظیم تر بنانے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ضلع بھر کے مختلف علاقہ جات کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

جس میں زاہد الحسینی ضلعی کوارڈی نیٹر علامہ مظہر حسین قادری ، علامہ ساجد محمود قادری ، چوہدری نوید احمد ، چوہدری غلام سرور ، شاہد اقبال میر ، تحریک منہاج القرآن جلالپور جٹاں چوہدری امان اللہ ، حافظ فیصل زمان ایڈووکیٹ ، مرزا خالد محمود مغل ، محمد صفدر حسین رندھاوا ، حاجی گل نواز ، راشد محمود غوری ، منیب نواز ، محمد خالد بٹ ، لالہ موسیٰ کے ڈاکٹر غلام مصطفےٰ ، عثمان ظفر بٹ ، ڈاکٹر شوکت علی ، سرائے عالمگیر سے عبدالوحید طاہر ، علامہ اسجد محمود چشتی کنجاہ سے مرزا طارق بیگ ، رضا مصطفائی ، حافظ محمد سعید ، انصر محمود بٹ ، محمد انور ، عبدالطیف ، محمد اعجاز قادری کوٹلہ سے منظوراحمد ، نذیر احمد ، محمد لطیف ، محمد اشفاق ، ملک محمد اشرف اعوان ، حاجی ناصر عزیز مغل ، حاجی محمد زمان مغل ، مظہر اقبال نقشبندی ، چوہدری عنصر محمود ، چوہدری محمد سبطین صدر ایم ایس ایم خالد محمود انصاری ، مظہر اقبال نقشبندی ، چوہدری جاوید وڑائچ ، کے علاوہ دیگر موجود تھے۔