بدھو کالس کا اعزاز سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے چوہدری عقیل شفقت کا اسلام آباد میں نارویجن ایمبسی کا دورہ

گجرات (جی پی آئی) بدھو کالس کا اعزاز سٹیٹ گیسٹ کی حیثیت سے چوہدری عقیل شفقت کا اسلام آباد میں نارویجن ایمبسی کا دورہ ، چوہدری عقیل شفقت نے پاکستانی عوام کی طرف سے نارویجن سفیر کو اور ناروے کی عوام کو خیر سگالی اور امن کا پیغام پہنچایا اور دین اسلام کی بنیاد جو کہ امن و بھائی چارہ ، رواداری ، مساوات اور انصاف کی وضاحت کی اور مزید بتایا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے ، چند مفاد پرست گروپوں کی وجہ سے بیرونی دنیا اور مغربی ممالک میں پاکستان کا تاثر خراب کیا جا رہا ہے ، ہم پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات بہتر رکھنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں نارویجن سفیر نے ناروے کی طرف سے پاکستان میں شروع کیے ترقیاتی منصوبوں سے چوہدری شفقت کو آگاہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی حکومت تک پاکستان اور پاکستان عوام کے خیر سگالی کے جذبات پہنچائیں گے ، چوہدری عقیل شفقت اس سے قبل نارویجن سفیر سیسلی لینڈز ورک کے ساتھ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ملاقات کر چکے ہیں ، جس ملاقات میں انہیں اسلام آباد کی دعوت دی گئی تھی۔