ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عقیل شفقت آف بدھو کالس نے گزشتہ روز GPIکے ہیڈ آفس کا دورہ

گجرات (جی پی آئی)ممتاز سماجی شخصیت چوہدری عقیل شفقت آف بدھو کالس نے گزشتہ روز GPIکے ہیڈ آفس کا دورہ کیا ان کے ہمراہ شبیر قریشی المعروف (ٹرپ )و خادم حسین شاہ بدھو کالس بھی تھے۔

اس موقع پر چوہدری عقیل نے کہا کہ صحافی ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور بیرون ملک بیٹھے ہوئے اپنے علاقہ کے مسائل اور سرگرمیوں سے آگاہ کرتے اور ہم بیرون ملک میں رہتے ہوئے بھی پاکستان میں محسوس کرتے ہیں ، چوہدری عقیل نے کہا کہ ہم بیرون ملک میں پاکستانی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ،تا کہ پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو سکے ، ہمیں چاہیے کہ ہمیشہ پاکستانی اقدار کو مد نظر رکھیں اور پاکستانی معاشرہ کی صحیح نمائندگی کریں۔