شیخ عبدالقادر جیلانی کی محفل سالانہ گیارویں شریف مورخہ گیارہ مارچ کو ہو گی

کراچی: (پریس ریلیز) پیران پیر دستگیرشیخ عبدالقادر جیلانی کی عظیم الشان محفل سالانہ گیارویں شریف مورخہ گیارہ مارچ بروز اتوار بعد از نماز ظہر تا عشاء بمقام جامع مسجد فیض ِعطار سیکٹر پچاس اے، کورنگی نمبر چار میں ہو گی۔ بڑی گیارویں شریف کی اس محفل میں قرآن خوانی، درود خوانی اور نعت خوانی کے علاوہ اصلاحی بیان ہو گا۔

محفل کے اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کے علاوہ حاضرین کو ہزاروں کی تعداد میں قرآنِ پاک اور لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں ذکر اللہ اور درود شریف کا ایصال ثواب کیا جائے گا جو اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کریں گے۔ بڑی گیارویں کی اس پُر نور محفل میں تمام مسلمان بھائیوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔