صبح نورسیمینار سے سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹراشرف آصف جلالی کا خطاب

اسلام آباد(جی پی آئی) سربراہ ادارہ صراط مستقیم پاکستان مفکراسلام ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے عوام کو بہلایا نہیں جاسکتا ۔گمراہ کن تاویلوں سے قوم کو بھٹکایا جا رہا ہے۔ کسی کو قرآن وسنت اورآئین کے خلاف اپنی سوچ مسلط نہیں کرنے دیں گے۔حسینی مشن کے نام نہاد دعویدار فکرحسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ناآشنا ہیں۔کربلا سجانے کیلئے حسینی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جذبے کی ضرورت ہے۔

حکمرانوں کو اپنی کرسی کے سواکسی کی فکرنہیں۔ فرانس میں بنائے گئے گستاخانہ خاکے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے مجرموں کو سولی پہ چڑھایا جائے۔

چارلی ہیڈوکی کتاب نے امت مسلمہ کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے،حکومت پاکستان معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھائے۔مسلم حکمران اپنی روایتی سستی ترک کر کے تحفظ ناموس رسالت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیلئے کمر بستہ ہوں ،گستاخانہ کلچر کی حوصلہ شکنی کیلئے غازی ممتاز حسین قادری کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ صراط مستقیم کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ صبح نورسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہڈرپوک اور غیر سنجیدہ لوگ انقلاب نہیں لاسکتے اس کے لیے سنجیدہ اور جرأت مند قیادت کی ضرورت ہے۔

حق کی آواز قوم تک پہنچانے کیلئے ملک بھر میں جلسے، سیمینار اور کانفرنسز منعقد کریں گے۔ملک کو آج جتنے گھمبیڑ حالات کا سامنا ہے پہلے کھبی نہ تھا۔ ملک میں جلتی ہوئی آگ کو بجھانے کیلئے ہرشخص کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔