صدر، وزیراعظم ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

zardari gilani

zardari gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ہونیوالی ملاقات میں ملک کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملاقات میں سیاسی جماعتوں سے رابطوں اوراین آراو عملدرآمد سے متعلق حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر میموگیٹ اسکینڈل اور اس سے متعلق تشکیل دیئے گئے کمیشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق امور بھی زیرغور لائے گئے۔