صدر زرداری اور بلاول کی گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزار پر حاضری

zardari

zardari

گڑھی خدا بخش: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدا کے مزار پر حاضری دی۔ صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کی قبروں پر چادر چڑھائی پھول نچھاور کیے اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر اعظم آزاد کشمیر بھی موجود تھے۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی بتیسویں برسی کے موقع پروزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اوروفاقی و صوبائی وزرا سمیت اہم پارٹی رہنماؤں نے گڑھی خدا بخش میں قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش میں تمام انتظامات کئے گئے۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ قافلوں کی شکل میں مختلف شہروں سے جیالے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں۔