صدر زرداری نے شرمین کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری دے دی

Sharmeen Obaid

Sharmeen Obaid

اسلام آباد : ( جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مشورے پر آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز ہدایت کاراہ شرمین عبید چنائے کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری دے دی۔

اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک اقتباس میں کہا گیا ہے کہ فلمسازی کے میدان میں شرمین عبیدکی کامیابیوں، اپنی ڈاکیومنٹریز میں پاکستان کے اہم سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے اور پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کو آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر ان کو ہلال امتیاز سے نوازا جارہا ہے۔