صدر زرداری کا استنبول میں کانفرنس سے خطاب

zardari

zardari

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کوتیار ہیں۔گزشتہ تین سال میں پاک افغان تعلقات کوفروغ ملا۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق استنبول میں سہ فریقی ممالک کی چھٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی طرف سیافغانستان اورترکی کو بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ دوسری طرف پاکستان اور ترکی نے تجارت کے فروغ اور ادائیگیوں میں سہولت کے لیے کرنسی سوئپ کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے۔ اس سلسلے میں صدر آصف علی زرداری کے دورہ ترکی کے دوران ایک تقریب منقعد کی گئی جس میں صدر زرداری اور ان کے ترک ہم منصب عبداللہ گل نے بھی شرکت کی۔
معاہدے پر دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے صدور نے دستخط کیے۔ صدر زرداری کا کہنا تھاکہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے تاجر اور کاروباری افراد ڈالر یا کسی دوسری غیر ملکی کرنسی کی پابندی سے آزاد ہوکر اپنے ممالک کی متعلقہ کرنسیوں میں تجارت کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ انقرہ اور اسلام آباد کے درمیان ٹریل سروس کے مدت سولہ دن سے کم کرکے گیارہ دن کرنے کے منصوبے پر مل کرکام کرنے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔