صدر زرداری کا الطاف حسین سے فون پر رابطہ

altaf zardari

altaf zardari

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دونوں سیاسی جماعتوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ٹیلفونک رابطے سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے توجہ دلانے پر صدر زرداری نے صوبہ سندھ میں امن عامہ کی صورتحال کے حوالے سے فوری اقدامات کے احکامات جاری کئے۔

صدر نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو کراچی پہنچ کر تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادی جماعتوں کا احترام کرتی ہے اور اتحادی جماعتوں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔