صدر زرداری کے دو عہدوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

asif ali zardari

asif ali zardari

لاہور : (جیو ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کے دو عہدوں کیخلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے خلاف فیصلے پر عمل درآمد کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منصور شامل ہیں۔ فل بنچ 27 جون سے صدر زرداری کے دو عہدوں کے خلاف کیس کی سماعت کریگا۔

عدالت عالیہ میں درخواست گزار کا موقف تھا کہ صدر نے عدالتی حکم کے باوجود سیاسی عہدہ نہیں چھوڑا اور ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا کام صرف فیصلے دینا ہے، عمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور صدر پاکستان نے دو عہدوں کے کیس میں عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اسے چیلنج نہیں کیا۔