صدر پیپلزپارٹی سید طالب حسین کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا گزشتہ روز بھی تانتا بندھا رہا

گجرات (جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت و ضلعی صدر پیپلزپارٹی سید طالب حسین کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا گزشتہ روز بھی تانتا بندھا رہا شہر گجرا ت کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائشگاہ معین الدین پور جاکر فاتحہ خوانی کی ۔

فاتحہ خوانی کرنیوالوں میں بریگیڈیئر علی طاہر ‘میجر مجاہد عباس ‘کرنل وقار احمد ‘کیپٹن شجاع حسین ‘ڈی ایس پی سید ضیا ء جعفری ‘ایس پی پٹرولنگ ملک غنی ‘میجر ریٹائرڈ معین نواز وڑائچ ‘نصرت علوی ‘سید رضوان حیدر شاہ ‘سید وقار شاہ ‘مٹھو شاہ ‘علی پرویز سلیمی ‘چوہدری یاسر وڑائچ ‘سید انور شاہ ‘سید ثقلین شاہ ‘شہزاد حیدر وڑائچ سمیت دیگر افراد شامل تھے ۔