صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا کر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے صفائی وستھرائی کے ساتھ ڈینگی وائرس کے سدباب کے لئے اقدامات کریں گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات مسلسل اسپرے کی انجام دہی کو یقینی بنا یا جائے صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات تیز کئے جائیں صفائی وستھرائی کے نظام میں بہتری لاکر ہی صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی کے ھوالے سے جاری خصوصی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے صفائی وستھرائی کے حوالے سے شاہ فیصل ٹاؤن میں جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو یقینی بنا نے کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور عوام کو ڈینگی و ملیریا سے محفوظ رکھنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے گلیوں اور محلوں میںتسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو عید الاضحی کے بعد شاہ فیصل ٹاؤن میں جاری صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیا م کے حوالے سے جاری مہم کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہاکہ عید الاضحی کے بعد صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی خصوصی ہدایت پر گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔

صفائی مہم کے دوران کچرا کنڈیوں کی صفائی کے علاوہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ تمام علاقوں میںجراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی انجام دیا جارہا ہے اور شاہراہوں ،شاپنگ سینٹروں ، بازاروں ، فلائی اوورز ، پلوں اور انڈر پاسز پر نائٹ سوئپنگ کے دوران خصوصی صفائی مہم کے دوران صفائی مہم کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔

ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کی ہدایت پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھیلانے ، بغیر اجازت اشتہاری بینرزاور وال چاکنگ کی روک تھام اور اس کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کئے انہوں نے اس موقع پر محکمہ ریگولیشن کو ہدایت کی کہ غیر قانونی اقدام کے زریعے عوامی سہولتوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لاکر سدباب کیا جائے ۔