عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیں۔سمیع خان

Sami Khan Visit

Sami Khan Visit

کراچی: ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے اپنی کاوشوں کو برئوے کار لارہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور کورنگی ٹائون کی تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار خصوصی صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لئے مختلف یوسی کا دورہے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا اختر خان خٹک، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی ، ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد، اسسٹنٹ ٹائون آفیسر ، سید سردار علی، محمد یاسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے محکمہ سولڈ ویسٹ کے افسران اور عملے کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحت و صفائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے جراثیم کش ادویات کے اسپرے اور چونے کا چھڑ کائو کے عمل کو بدستور جاری رکھا جائے خصو صا ان جگہوں پر جہاں اجتماعی قربانی کی گئیں ہیں انہوں نے صفائی پر مامور عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کی ہر گلی ، محلے شاہراہوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری بحسن خوبی انجام دیں ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے موقع پر موجود سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے کورنگی کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو بر وقت اٹھا کر ٹھکانے لگانے اور صحت و صفائی کے مثالی انتظامات کرنے پر زبر دست انداز میںایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان اور ٹائون انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا موقع پر انہوں نے عوام الناس کی جانب سے کورنگی ٹائون انتظامیہ سے تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔