رحمٰن ملک دوہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے دہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول طلب کرلی ہے ۔دہری شہریت کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے داخلہ وسیم احمد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ احمد صبا کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے وکلا درخواست گزار الیکشن کمیشن اور دیگر ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔

فاضل عدالت نے مقدمے کی فائل مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر نہ صرف عدالت میں موجود رہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول بھی عدالت میں پیش کریں کیونکہ اس کے بغیر مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکتی ۔

فاضل جج نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو آئندہ سماعت میں عدالت میں نہ آئیں اور اپنے وکلاکے ذریعے سماعت کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں اگر ضرورت ہوئی تو عدالت آپ کو طلب کرلے گی۔