پی آئی اے کی پرواز 329 حجاج کرام کو لے کر پشاور پہنچ گئی

Hajj Pilgrims

Hajj Pilgrims

پشاور (جیوڈیسک) پی آئی اے کی پرواز 4 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ حجاج کرام کو لے جانے کے لئے ایئرپورٹ پر اہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کو سخت رکھا گیا۔

اس موقع پر مبارک سفر کی واپسی پر حجاج کرام نے پی آئی اے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے حاجیوں کو جدہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔