صہبا مشرف کے ذرائع آمدن کی تحقیقات کا حکم

Sehba Musharraf

Sehba Musharraf

راولپنڈی (جیوڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف کے ذرائع آمدنی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمان نے صہبا مشرف کی جانب سے فارم ہاس کی قرقی روکے جانے سیمتعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ الیاس صدیقی نیکہا کہ دوسال قبل فارم ہاؤس انہیں گفٹ کردیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری ذوالفقار نے کہا کہ فارم ہاس صہبا مشرف کی ملکیت ہے تو سی ڈی اے ریکارڈ میں پرویز مشرف کیسے مالک ہیں۔

ایڈووکیٹ الیاس صدیقی نے کہا کہ پرویزمشرف کے جوائنٹ اکاونٹس منجمد نہیں ہوسکتے۔ چودھری ذوالفقار نے کہا کہ صہبا مشرف کی آمدنی کا ذریعہ پرویز مشرف ہے جواشتہاری ملزم ہے. قرقی سے بچنے کیلیے جعلی گفٹ ڈیڈ تیار کی گئی ہے۔ عدالت نے صہبامشرف کے ذرائع آمدنی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔