ضلع گجرات سے سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے

گجرات (جی پی آئی )انٹرا پارٹی الیکشن پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات ، ضلع گجرات سے سینکڑوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے تفصیلات کے مطابق چیئر مین الیکشن کمیشن تحریک انصاف ضلع گجرات اظہر منظور چوہدری ایڈووکیٹ، سیکرٹری بلال حسین گورسی ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر خاور جاوید چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف ضلع گجرات یونین کونسل کے عہدیداران کے سلسلہ میں دوسرے روز سینکڑوں امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

گجرات، کھاریاں ، سرائے عالمگیر ، ڈنگہ اور جلالپور جٹاں  کی یونین کونسلوں کے کاغذات نامزدگی داخل ہوئے ہیں اور انشاء اللہ تعالی انتخابات صاف شفاف ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم امیدواروں کے مشکور ہیں جو ڈسپلن کی پابندی کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کروانے کی جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ہم اس کو احسن انداز میں نبھائیں گے۔