طارق نصیر کی غزلوں اور گیتوں پر مشتمل کیسٹ” اجازت” کے نام سے جاری کر دی گئی

Tariq Naseer

Tariq Naseer

کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹر طارق نصیر کی غزلوں اور گیتوں پر مشتمل کیسٹ” اجازت” کے نام سے جاری کر دی گئی ہے 10 گیتوں اور غزلوں پر 50 منٹ دورانیہ کی اس کیسٹ کو عرفان سومرو نے کمپوز کیا ہے جب کہ ارسلان ولد شفیق نے شباب اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ کی ہے۔” گوری تیرا چلن” پہلا نغمہ ہے۔

فلم ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام طارق نصیر کے البم کی تعارفی تقریب مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس میں ایسوسی ایشن کے صدر اطہر جاوید صوفی سیکرٹری وسیع قریشی، عادل ابراہیم ، سیف الرحمن گرامی طارق نصیر کے دوستوں و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جبکہ رضوان صدیقی، مظہر خان، محمد اسلم، بشیرسدوزئی،وسیع قریشی پرویز اظہر ، افراہیم اور دیگر نے طارق نصیر کی گلو کاری اور فن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ طارق نصیر ایک اچھا افسر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا آرٹسٹ بھی ہے البم آنے سے قبل کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ خاموش اور سنجیدہ طعبیت کا شخص اتنا بڑا آرٹسٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ طارق نصیر کی گلو کاری سے موسیقی کے شعبہ کو ترقی ملے گی طارق نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسیقی کا شعبہ زوال پذیر ہے اس وقت انڈسٹری کو تقویت دینے کی ضرورت ہے دوستوں کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے یہ البم تیار ہوا ہے بہت جلد اس کی بڑی تقریب رونمائی کی جائے گی۔