طالبان کی سیکورٹی فورسز پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی

taliban

taliban

پاکستانی طالبان نے سیکورٹی فورسز پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ طالبان رہنما ملا عمر کی ہدایت پر افغان اور پاکستان طالبان نے پانچ رکنی مشترکہ کونسل تشکیل دی ہے جس نے اپنی فورسز پر حملے نہ کرنے اور امریکی قیادت میں فورسز کو نشانہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد افغان طالبان کا ایک اعلی سطحی وفد پاکستانی عسکریت پسند گروپوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے میں کامیاب ہوگیاجس میں پاکستانی فوج پر حملے اور خود کش دھماکے روکنے اور اغوا برائے تاوان اور معصوم افراد کا قتل عام روکنا بھی شامل ہے۔
طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر پاکستانی طالبان کی جانب سے خود کش دھماکوں، اغوا برائے تاوان اور معصوم لوگوں کے قتل پر خوش نہیں تھے۔