حکومت جلد انتخابات کا اعلان کرے۔ نواز شریف

nawaz sharif

nawaz sharif

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے جمہوریت سے مخلص ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے اگر حکومت جمہوریت سے مخلص ہے تو انتخابات کا اعلان کرے عوام جلد انتخابات چاہتے ہیں۔
سندھ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ مطمئن نہیں ہیں کراچی میں امن و امان کے مسائل ہیں ہم بھی ملک میں چھوٹے یونٹس بنانے کے حق میں ہیں لیکن صوبوں کا قیام لسانی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دینے کی رائے پارٹی میں موجود ہے ، ہم اسمبلیوں کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتے میں بھی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے بیانات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔