پبلک ٹرانسپورٹ، سی این جی پر پابندی15دن کیلئے معطل

CNG

CNG

سی این جی ایسو سی ایشن اور وزارت پٹرولیم کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر سی این جی کی پابندی پندرہ دن کے لیئے معطل۔
حکومت اور  سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر سی این جی ایسو سی ایشن نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ گیس بحران کا حل کوئی دوسرا نہیں کرے گا ہمیں ہی اس کا حل نکالنا پڑے گا۔
سی این جی ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو گیس لوڈ منیجمنٹ پروگرام پر نظرثانی کرنی پڑے گی۔
مذاکرات کے دوران سیکرٹری پٹیرولیم، اوگرا اور سوئی نادرن حکام نے شرکت کی۔ اس دوران حکومتی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے اراکین اپنے اپنے موقف پرڈٹے رہے۔ بعد ازاں حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر سی این جی کی پابندی میں 15دن کے لئے معطل کر دی ہے۔