طرابلس ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدو رفت بحال

trablas airport lebanon

trablas airport lebanon

طرابلس : (جیو ڈیسک) لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ بحال ہوگیا ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر پورٹ انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے تاہم آمدورفت کو مکمل طور پر کھولنے کے لئے مزید 24 گھنٹے درکار ہیں۔ واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز العافیہ بریگیڈ کے مسلح افراد سے ایئر پورٹ کا کنٹرول واپس لے لیا تھا۔ جنہوں نے ایئر پورٹ پر قبضے کرکے اسے پروازوں کے لئے بند کردیا تھا۔ مسلح افراد ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ایئر پورٹ میں داخل ہوئے تھے اور اپنے کمانڈر کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔