طلال بگٹی کون ہے؟ میں نہیں جانتا: چودھری شجاعت

Chaudhry Shujaat Hussain

Chaudhry Shujaat Hussain

لاہو(جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے عمران خان نے کئی سیاسی غلطیاں کیں۔ انہیں سیاستدانوں کے نخرے اٹھانا نہیں آتے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ جب ان کے ساتھی تحریک انصاف میں گئے تو عمران خان کا مستقبل سمجھ میں آ گیا تھا مستقبل میں کسی غیر آئینی اور غیر سیاسی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات جلد ہوئے تو فائدہ مسلم لیگ ق کو ہوگا۔ طلال بگٹی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ طلال بگٹی کون ہیں۔  انہوں کبھی اکبر بگٹی کا  گھر نہیں دیکھا۔