طوفانی بارشوں سے کینڈا میں زیر زمین ریلوے اسٹیشن بند

Canada

Canada

کینڈا : (جیو ڈییسک) کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی شدید طوفانی بارشوں نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی ہے جس سے شہر کی زیرزمین ریلوے سروس شدید متاثرہوئی ہے جس کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا۔ شہر کا مرکزی یونین ریلوے اسٹیشن سب سے زیادہ متاثر ہواہے۔ یہ اسٹیشن دیگر شہروں کو ٹورنٹو سے ملاتا ہے۔ اس اسٹیشن سے روزانہ تیس ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے باعث یونین اور دیگر چھ اسٹیشنوں کو لائنوں پر مٹی کی دبیز تہہ آجانے کے سبب بند کردیا ہے اور بسوں کے ذریعے مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سروس مہیا کی جارہی ہے۔