طیارہ حادثہ، عالمی رہنماؤں کے تعزیتی پیغامات

William Manno

William Manno

(جیو ڈیسک) مسافر طیارے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ، برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور دیگر رہنماؤں نے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے انٹرنیٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ انہیں طیارے حادثے میں ہلاکتوں پر صدمہ ہوا ہے۔

من موہن سنگھ نے وزیراعظم گیلانی کے نام پیغام میں پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کی۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بھی متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔