شام کی صورتحال غیر یقینی ہے۔ بان کی مون

Ban ki moon

Ban ki moon

(جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام کی صورتحال کوغیر یقینی قرار دیدیا۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بتایا کہ شام کے صدر بشارالاسد ملک میں تشدد ختم کرنے اور بین الاقوامی نمائندے کوفی عنان کے چھ نکاتی امن منصوبے پر عملدرآمد میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے شام میں تشدد کے واقعات میں حالیہ اضافے اور شہری علاقوں پر سیکورٹی فورسز کی گولہ باری پر تشویش کا اظہار کیا۔ بان کی مون نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی کی نگرانی کیلئے 300 غیر مسلح مبصرین کو شام بھیجنے کیلئے اقدامات کئے جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن شام کے مسئلے کے سیاسی حل اور امن کے قیام کیلئے اہمیت کا حامل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں تشدد اور نازک صورتحال کے باوجود پیش رفت کا موقع اب بھی موجود ہے۔