عارف والا: کمرے کی دیوار گرنے سے باپ اور چار بیٹے جاں بحق

arifwala

arifwala

عارف والا : (جیو ڈیسک) بوسیدہ کمرے کی دیوار گرنے سے کسان اور اس کے چار بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ عارف والا کے نواحی گاؤں ای بی تراسی میں پیش آیا۔ کسان منطور اور اس کے بچے کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک دیوار گر گئی۔ جس کے نتیجے میں منظور اور اس کے چار بیٹے جاں بحق ہو گئے جبکہ سات سالہ بیٹی سعدیہ زخمی ہو گئی۔

منظور کی اہلیہ کچھ دیر پہلے کمرے سے نکلنے کی وجہ سے محفوظ رہی۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔