عالمی برادری شام میں امن کوششوں کی حمایت کرے، چین

wen jiabao

wen jiabao

چین : (جیو ڈیسک) چین کے وزیر اعظم وین جیا با نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان کی امن کوششوں کی حمایت کرے۔ چین کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہارقطر کے اعلی عہدیدار سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امن کوششوں کو بامقصد بنانے کیلئے عالمی برادری کو سخت رویہ اختیار کرنا ہوگا۔