عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مجلس توقیت کی قابل تعریف کوششیں

کراچی : تبلیغِ قران و سنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت حفظِ قران ،تجوید ،درس نظامی و مختلف کورسسز کے ساتھ ساتھ نظام الاوقات کے لیے ایک اہم شعبہ بنام مجلس توقیت قائم ہے ۔جس میں ماہرین ،علم ہیئت و توقیت کی روشنی میں اپنی تحقیقات پیش کرکے امّت مسلمہ کے لیے اوقاتِ نماز و سمّت قبلہ جیسے اہم امور میں معاونت کررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں مبلغ دعوتِ اسلامی و ذمّہ دار مجلس توقیت کی رفاقت میں جامعة المدینہ، جامعہ نعیمیہ ودیگر اہلسنّت کے جامعات کے طلبہ نے مشاہدات کے لیے باب الاسلام سندھ کے علاقے لیٹ آباد کا سفر اختیار کیا اور موزوں مقام پر جو کہ باب المدینہ کراچی سے E(North) 116 پر 63 کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔جدیدآلات کی مدد سے مشاہدات کیے اور ان کے نتائج اخذ کیے ۔ اپنے موصول ہونے والے نتائج کے متعلق مجلس توقیت کے استاد صاحب نے بتایاکہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام کے تقریبا5:41پر غروب آفتاب کا اور بعد مغرب تقریبا6:33 پر(جبکہ سورج ٹھیک12درجہ زیر افق پہنچا)غروب شفق احمر کا واضح مشاہدہ کیا۔مزید تحقیق و مشاہدات کے لیے دوسرے روز بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔

باب الاسلام سندھ کے علاقے قاسم شاہ جیلانی جوکہ کراچی سےE(North) 115 پر 72 کلو میٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔میں بھی مجلس توقیت نے مشاہدات کی تحقیقی رپورٹ میں جدید آلات کی مدد سے معلوم ہونے والے نتائج کو پیش کیا ۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام کے تقریبا6:32/6:33پر(جبکہ سورج ٹھیک12درجہ زیر افق پہنچا) غروب شفق احمر کاجبکہ قبل مغرب اسی مقام سے جانب شمال 165میٹر کی دوری پرتقریبا5:40 پرغروب آفتاب کا مشاہدہ کیا۔دوسرے روز بھی اسی مقام سے جانب جنوب 100میٹر کی دوری پر درجہ حرارت22C کے ساتھ تقریبا6:52 پر طلوع آفتاب کا مشاہدہ کیا۔ یہ تمام اوقات الحمد للّٰہ عزوجل دعوت اسلامی کی مجلس توقیت اور مجلس آئی ٹی کی مدد سے تیار کیے گئے سافٹ وئیر (اوقاتُ الصّلٰوة )کے عین مطابق تھے۔عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں تخصص فی الفقہ اورتخصص فی الفنون کے ساتھ ساتھ علم توقیت و ہیئت کی تعلیم بھی احسن انداز میں دی جاتی ہے جس سے کثیر تعداد میں طلبہ فیضیاب ہوکر ملک کے طول و عرض میں فروغ ِ دین کے لیے سرگرم عمل ہیں۔