عامر پیر زادہ نے محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل 06 گلزار کالونی میں نئے زیر تعمیر ہونے والی سڑکوں کے کا م کا معائنہ کیا

Amir Pirzada Sami Khan

Amir Pirzada Sami Khan

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل 06 گلزار کالونی میں نئے زیر تعمیر ہونے والی سڑکوں کے کا م کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈآر اختر خان خٹک و دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکرو فلسفے پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت کو یقینی بنا رہے ہیں انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین ویژن پر عمل کیا جارہا ہیحق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے اس موقع پر علاقہ مکینوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی ترقیاتی امور کی انجام دہی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے حوالے سے عملی اقدامات قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی خصوصی ہدایت پر انجام دیئے جارہے ہیںایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ ٹائون انتظامیہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے زریعے عوام کو بنیادی سہولتوں کی ان کی دہلیز تک فراہمی کو ممکن بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جائیں انہوں نے موقع پر موجود ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کر کے مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں تاکہ کورنگی کی عوام کوبنیادی سہولیات جلد میسر ہو سکیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کوتائی اورنااہلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔