کراچی : پولیس موبائل وین الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دو تلوار کے قریب پولیس موبائل الٹنے سے3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ کلفٹن میں دو تلوار کے قریب پولیس موبائل وین تیز رفتاری کے باعث گھر کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

وین میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔مرنے والوں میں ایک شخص پولیس وردی اور دیگر دو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے ۔ پولیس نے لفٹر کے ذریعے وین کو تھانے منتقل کر دیا جبکہ گھر کی ٹوٹی ہوئی دیوا رکی جگہ قنات لگادی گئی۔ پولیس موبائل گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کی تھی۔