عام انتخابات بجٹ کے بعد کرائے جا سکتے ہیں۔ وزیراعظم

PM Gilani

PM Gilani

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات بجٹ کے بعد کسی بھی وقت کراسکتے ہیں۔ ڈیوس کانفرنس سے وطن واپسی پر وزیر اعظم ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا 20ویں ترمیم پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ تینوں صوبے وفاقی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے متفق ہیں ،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نیکہا کہ خرم رسول کو انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ پر برطرف کیا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی آئی جی آئی ایس آئی سے متعلق بیان کو دہرانا نہیں چاہتا، الیکشن کمیشن کے بل پر اپوزیشن سے اتفاق چاہتے ہیں۔