عام انتخابات 2013 ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل ہو گا

Election Commission Pakistan

Election Commission Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابی فہرستوں کی تیاری، مستقل پولنگ اسٹیشنزکے قیام، انتخابی عملے کی تربیت، ضابطہ اخلاق کے نفاذ اور بیلٹ پیپرزکی چھپائی سمیت دیگر تمام انتخابی امور پر غور ہوگا

اسلام آباد عام انتخابات 2013کی تیاریوں کوحتمی شکل دینے کے لیے کل الیکشن کمیشن کا اعلی سطح اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ انتخابی فہرستوں کی تیاری، مستقل پولنگ اسٹیشنزکے قیام، انتخابی عملے کی تربیت، ضابطہ اخلاق کے نفاذ اور بیلٹ پیپرزکی چھپائی سمیت دیگر تمام انتخابی امور پر غور ہوگا۔ نادرا، پرنٹنگ کارپوریشن اور متعلقہ ادارے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ انتخابات 2013کی تیاریوں کے جائزے کے لیے الیکشن کمیشن کے دو روزہ اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرز اپنے صوبوں میں لا اینڈ آرڈر کی مشکلات، انتخابی بجٹ اور پولنگ اسٹیشنز کے حوالے سے رپورٹیں پیش کریں گے۔