عبدالقیوم ملک نے خیرپور میں شہید محمد اسلم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی

بوچھال کلاں (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کلرکہار تا چوآسید نشاہ روڑ کا نام اسلم شہید روڑ رکھیں جنرل عبدالقیوم ملک تفصیل کے مطابق دفاعی تجزیہ نگار اور مسلم لیگ ن کے رہنماء جنرل عبدالقیوم ملک نے خیرپور میں شہید محمد اسلم کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کے لئے گئے اور قبر پر بھی حاضری دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چکوال شہیدوں اور غازیوںکی سر زمین ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ملک میں محمد اسلم شہید جیسے ہزاروں جوان موجود ہیں جو اس ملک کی سر بلندی کے لئے اپنی جان قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اس موقع پر انہوں نے سابقہ یونین ناظم ملک وزیر کے گھر جا کر ان کی پھوپھو کے انتقال پے تعزیت بھی کی اس موقع پر ملک مدد علی ، ملک نذر ، ملک انوار احمد ، علی اعوان ، ملک ممتاز ، ملک رمضان ، ملک شوکت ، حاجی نذیر ، ملک اللہ دتہ ، ملک نوزمان اعوان بھی موجود تھے۔